Maktaba Wahhabi

31 - 224
کی شدید تاکید کی ہے۔ سیّدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اَلْخلاف شرّ [1] کہہ کر اس کی مذمت فرمائی ہے اور علامہ تقی الدین سبکی نے إن الرحمۃ تقتضی عدم الاختلاف کہہ کر اپنی رائے ظاہر فرمائی کہ تقاضائے رحمت یہ ہے کہ اختلاف نہ کیا جائے۔قرآنِ حکیم میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ﴿وَ لٰکِنِ اخْتَلَفُوْا فَمِنْہُمْ مَّنْ اٰمَنَ وَ مِنْہُمْ مَّنْ کَفَرَ﴾ (البقرہ: ۲۵۳) ’’لیکن ان میں اختلاف ہو گیا کوئی ایمان پر رہا اور کوئی کافر ہو گیا۔‘‘ اور حدیث شریف میں ہے: (( انما ھلکت بنو اسرائیل بکثرۃ سؤالھم واختلافھم علی انبیائھم)) [2] ’’ بنی اسرائیل اپنے انبیاء کے سلسلے میں اختلاف اور کثرتِ سوال کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ‘‘ اس سلسلے میں بہت سی آیات و احادیث ہیں ۔ علامہ تقی الدین سبکی نے اختلاف کی تیسری قسم ( مترددبین المدح والذم) کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے: ۱۔ اختلافِ اُصول … قرآنِ حکیم میں یہی مراد ہے اور بلاشبہ یہ بدعت و گمراہی ہے۔ ۲۔ اختلافِ آراء… یہ حرام ہے کیونکہ اس میں اضاعت مصالح ہے۔ ۳۔ اختلافِ فروع … حلال و حرام وغیرہ میں پایا جانے والا اختلاف۔ [3]
Flag Counter