Maktaba Wahhabi

138 - 184
ساری جھوٹ ثابت ہو چکی ہیں،لیکن خوارج کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ یہ لوگ چند ایک کے علاوہ اپنے موقف سے رجوع نہیں کرتے۔ اس باغی تحریک کے نتائج 1۔ بیت اللہ کی حرمت پامال ہوئی، بیت اللہ میں قتل و غارت کا بازار گرم ہوا، پر امن لوگوں کو دہشت زدہ کیا گیا اور 20 دن تک نماز اور اذان معطل رہی۔ 2۔ جن ممالک کے لوگ ان کے نظریات سے متاثر ہوئے تھے ان کے خلاف سختی کی گئی اور اس فتنے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 3۔ اسلام کا روشن چہرہ مسخ ہوا اور عوام الناس دیندار لوگوں سے نفرت کرنے لگے؛ کیونکہ ان میں اہل حق اور منحرف لوگوں میں امتیاز کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ 4۔ سید قطب کی تعلیمات پر مبنی جماعتوں کی تشکیل ہوئی،ان تعلیمات کی بنا پر اسلامی معاشروں کو جاہلیت سے موصوف کیا گیا، ان تعلیمات میں قانون شکنی اور مرضی کے مطابق حکم الہٰی کے نفاذ کی ترغیب دی گئی،لیکن اس فتنے میں ان تعلیمات کو رنگ اہل سنت والجماعت والا دیا گیا کہ وہ اسما و صفات اور دیگر معاملات میں اہل سنت والجماعت کے موقف پر ہیں،یہی وجہ بنی کہ ان کے نظریات کو بہت جلد قبول کر لیا گیا۔ ٭٭٭
Flag Counter