Maktaba Wahhabi

45 - 184
کچھ ایسے بھی ہیں جو کبیرہ گناہ پر تکفیر نہیں کرتے جیسے کہ خارجیوں کا نجدات گروہ،یہ خارجیوں کا بنیادی فرقہ ہے۔ اس کے بارے میں ابو الحسن اشعری رحمہ اللہ کہتے ہیں : "سیدنا علی کے ثالثی مقرر کرنے پر تمام خارجی گروہ ان کو اجماعی طور پر کافر سمجھتے ہیں،تاہم ان کا اس بات میں اختلاف ہے کہ کیا ان کا کفر شرک تھا یا نہیں ؟ اسی طرح تمام خارجی گروہوں کا اجماع ہے کہ ہر کبیرہ گناہ کفر ہے، البتہ ان میں نجدات اس بات کے قائل نہیں ہیں،اسی طرح تمام خارجیوں کا اجماع ہے کہ اللہ تعالیٰ کبیرہ گناہ کے مرتکب کو دائمی عذاب دے گا، اس میں بھی نجدات اس کے قائل نہیں ہیں "[1] ٭٭٭
Flag Counter