Maktaba Wahhabi

35 - 111
(۵) حضرت صفیہ بن حیی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منے ارشاد فرمایا: ’’بیشک شیطان انسان میں خون کی طرح گردش کرتا ہے۔ ‘‘[1] (۶) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص جب کھانا کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے او رجب پانی پئے تودائیں ہاتھ سے پئے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے کھاتا،پیتا ہے‘‘[2] (۷) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے، شیطان اس کے پہلو میں نوک دار چیز چبھوتا ہے جس سے بچہ چیخ اٹھتا ہے، سوائے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی ماں کے۔‘‘[3] (۸) رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس شخص کا ذکرکیا گیا جو صبح ہونے تک سویا رہتا ہو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ یہ وہ شخص ہے جس کے کانوں میں شیطان پیشاب کرجاتا ہے۔‘‘ [4] (۹) حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے،لہذاجو شخص خواب میں ناپسندیدہ چیزکو دیکھے تووہ اپنی بائیں طرف تین بار آہستہ سے تھوک دے اور شیطان سے اللہ کی پناہ طلب کرے، ایسا کرنے سے برا خواب اس کے لئے نقصان دہ نہیں ہوگا۔‘‘[5] (۱۰) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی ایک جب جمائی لے تو اپنے ہاتھ کے ساتھ منہ بند کرلے،کیونکہ (ایسا نہ کرنے کی وجہ سے) شیطان منہ میں داخل ہوجاتاہے۔‘‘[6] اس موضوع کی دیگر احادیث بھی کثیر تعداد میں موجو دہیں ۔طلب ِحق کے لئے یہی کافی ہیں جو ذکر کردی گئی ہیں ، اور ان سے واضح طور پر معلوم ہو رہا ہے کہ جنات اور شیاطین کوئی وہم نہیں ،
Flag Counter