Maktaba Wahhabi

77 - 111
(۸) اذکارِ صبح و شام کو پابندی کے ساتھ پڑھا کرے۔ سحر تفریق کے علاج کے عملی نمونے پہلا نمونہ:ایک خاتون اپنے خاوند کو سخت ناپسند کرتی تھی اور اس سے اور اس کے گھر سے بد دل ہوچکی تھی اور جب بھی اسے دیکھتی تھی تواس کے سامنے ایک خوفناک منظر سامنے آجاتا تھا اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ وہ ایک بھیڑیا ہے انسان نہیں ۔ ا س کا خاوند اسے کسی قرآنی علاج کرنے والے شخص کے پاس لے گیا، چنانچہ اس نے جب عورت پر قرآن مجید کو پڑھا تو اس کی زبان سے جن بولنے لگا او راس نے بتایا کہ وہ جادوگر کے ذریعے اس عورت پر مسلط ہوا ہے ، اور اس کا مشن یہ ہے کہ وہ اس عورت اور اس کے خاوند میں جدائی ڈال دے، سو معالج نے اسے مارا بھی، لیکن جن اس کی جان چھوڑنے پر تیار نہ ہوا، ایک ماہ تک اس کا خاوند اسے اس معالج کے پاس بار بار لے کر آتا رہا، بالآخر جن نے خاوند سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عورت کو طلاق دے دے گو ایک طلاق ہی کیوں نہ ہو۔ خاوند نے اس کا مطالبہ مان لیا اور اپنی بیوی کو ایک طلاق دے دی، اور ایک ہفتے بعد اس سے رجوع کر لیا، اور وہی ایک ہفتہ تھا جب عورت جن کے شر سے بچی رہی، لیکن اس کے بعد وہ پھر لوٹ آیا، تو خاوند اپنی بیوی کو لے کر میرے پاس آگیا، میں نے اس پر قرآ ن مجید کو پڑھا تو اس پر مرگی کا دورہ پڑ گیا اور میرے اور جن کے درمیان جو مکالمہ ہوا وہ مندرجہ ذیل ہے: ٭ تمہارا نام کیاہے؟ جن:’’شتوان‘‘ ٭ اور تمہارا دین کیا ہے؟ جن:’’نصرانی‘‘ ٭ تم اس عورت میں کیوں آئے؟ جن:اس میں اور ا س کے خاوند میں جدائی ڈالنے کے لئے۔ ٭ میں تمھیں ایک پیش کش کرتا ہوں ، اگر تم نے قبول کر لی تو ٹھیک ہے، ورنہ تجھے اختیار ہے ! جن: آپ خواہ مخواہ تکلف کر رہے ہیں ، میں اس عورت سے ہرگز نہیں نکلوں گا، اس کا خاوند اسے لے
Flag Counter