Maktaba Wahhabi

37 - 111
(۳) ﴿فَلَمَّا اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰی مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہٗ اِنَّ اللّٰہَ لاَیُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ٭ وَیُحِقُّ اللّٰہُ الْحَقَّ بِکَلِمَاتِہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ﴾ ’’ جب انہوں نے (اپنی لاٹھیاں اور رسیاں ) ڈالیں تو موسی علیہ السلام نے کہا:یہ جو تم لے کر آئے ہو وہ تو جادو ہے، بے شک اللہ تعالیٰ اس کو باطل کردے گا، کیونکہ اللہ شریر لوگوں کا کام بننے نہیں دیتا، اور اپنی باتوں سے اللہ حق کو حق کر دکھائے گا اگرچہ نافرمان لوگ برا مانیں ۔ ‘‘ [ یونس:۸۱۔۸۲] (۴) ﴿فَاَوْجَسَ فِیْ نَفْسِہٖ خِیْفَۃً مُّوْسٰی٭ قُلْنَا لاَتَخَفْ إِنَّکَ اَنْتَ الاَعْلیٰ ٭ وَاَلْقِ مَا فِیْ یَمِیْنِکَ تَلْقَفْ مَاصَنَعُوْا اِنَّمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سَاحِرٍ وَّلاَ یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتَیٰ﴾ ’’ موسی علیہ السلام اپنے دل ہی دل میں سہم گئے، ہم نے کہا:مت ڈرو،بے شک آپ ہی غالب رہیں گے ، اور جو عصا آپ کے داہنے ہاتھ میں ہے، اس کو (میدان میں ) ڈال دو، انہوں نے جو ڈھونگ رچایا ہے اسکو ہڑپ کرجائے گا، انہوں نے جو کچھ کیاہے اس کی حقیقت کچھ نہیں ، صرف جادو کا تماشا ہے، اور جادوگر جہاں جائے کامیاب نہیں ہوتا۔‘‘ [ سورہ طہٰ، ۶۷۔۶۹] (۵) ﴿وَاَوْحَیْنَا إِلیٰ مُوْسیٰ اَنْ اَلْقِ عَصَاکَ فَاِذَا ہِیَ تَلْقَفُ مَا یَافِکُوْنَ ٭ فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ ٭ فَغُلِبُوْا ہُنَالِکَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَ ٭ وَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سٰجِدِیْنَ ٭ قَالُوْا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ ٭ رَبِّ مُوْسٰی وَ ھَارُوْنَ﴾ ’’اور ہم نے موسی علیہ السلام کو وَحی بھیجی کہ تو بھی اپنا عصا ڈال دے، سو عصا کا ڈالنا تھا کہ اس نے ان کے سارے بنے بنائے کھیل کو نگلنا شروع کیا، پس حق ظاہر ہوگیا اور انہوں نے جو کچھ بنایا تھا سب جاتا رہا، پھر وہ لوگ اس موقع پر ہار گئے اور خوب ذلیل ہو کر پھرے، اور وہ جو جادوگرتھے سجدہ میں گر گئے، کہنے لگے:ہم ایمان لائے رب العالمین پر جو موسیٰ و ہارون کا بھی رب ہے‘‘[ الاعراف، ۱۱۷۔۱۲۲] (۶) ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ٭ مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ ٭ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إذَا وَقَبَ ٭ وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِیْ الْعُقَدِ ٭ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ﴾ ’’آپ کہہ دیجئے کہ میں صبح کے رب کی پناہ میں آتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے، اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے، اور گرہ (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے بھی،
Flag Counter