Maktaba Wahhabi

72 - 111
(۵) آیت الکرسی (۶) سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات (۷) سورۂ آلِ عمران کی آیات ۱۸ تا ۱۹ (۸) سورۃالاعراف کی آیات ۵۴ تا ۵۶ (۹) سورۃالاعراف کی آیات ۱۱۷ تا ۱۲۲…ان آیات کو بار بار پڑھیں ، خاص طور پر یہ آیت ﴿وَاُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سَاجِدِیْنَ﴾ (۱۰) سورۂ یونس کی آیات ۸۱،۸۲ انہیں بھی بار بار پڑھیں ، خاص کر اللہ کا یہ فرمان ﴿اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہٗ﴾ (۱۱) سورۂ طہٰ کی آیت ۶۹، اسے بھی بار بارپڑھیں ۔ (۱۲) سورۃالمو ٔمنون کی آخری چار آیات (۱۳) سورۃ الصافات کی ابتدائی دس آیات (۱۴) سورۃ الاحقاف کی آیات۲۹ تا ۳۳ (۱۵) سورۃالرحمن کی آیات ۳۳ تا ۳۶ (۱۶) سورۃالحشر کی آخری چار آیات (۱۷) سورۃالجن کی ابتدائی ۹ آیات (۱۸) سور ۂ اِخلاص (مکمل) (۱۹) سورۃالفلق (مکمل) (۲۰) سورۃ الناس (مکمل) مذکورہ آیات اور سورتوں سے پہلے ﴿اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ مِنْ ھَمْزِہٖ وَنَفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ اور ﴿بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ﴾ ضرور پڑھیں ۔ مریض کے کانوں میں آپ جب مذکورہ آیات اور سورتوں کی تلاوت اونچی آواز اور ترتیل سے کریں گے تو اس پر تین حالتوں میں سے ایک حالت طاری ہوسکتی ہے: پہلی حالت:یا تو اسے مرگی کا دورہ پڑ جائے گا (یعنی وہ اچانک زمین پر گرکر بے ہوش ہوجائے گا، ہاتھ پیر ٹیڑھے ہوجائیں گے اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہوجائے گی) اور جادوگر نے جس جن کی اس پر جادو کرنے کی ڈیوٹی لگائی تھی وہ اس مریض کی زبان سے بولنا شروع کردے گا، اگر یہ حالت اس پر طاری ہوتو اُس جن کے ساتھ بالکل اسی طرح نمٹیں جس طرح عام جن والے مریض کے ساتھ نمٹنا چاہئے۔ اور اس کا طریقہ ہم نے اپنی دوسری کتاب الوقایۃ میں ذکر کردیا ہے، طوالت کے خوف سے ہم یہاں اسے تفصیلا ً ذکر نہیں کر رہے البتہ اتنا بتا دیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم س جن سے درج ذیل سوالات کریں: تمہارا نام کیا ہے؟ تمہارا دین کون سا ہے؟ اگر وہ غیر مسلم ہو تو اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت
Flag Counter