Maktaba Wahhabi

84 - 111
دور ہوجائے۔ ٭ تم ان دونوں میں جدائی ڈالنا چاہتے ہو؟ جن: جی ہاں ٭ یہ تمہارے لئے جائز نہیں ہے، اس لئے اللہ کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اس سے نکل جاؤ۔ جن: نہیں ، نہیں ، میں اس سے محبت کرتا ہوں ! ٭ وہ تم سے نفرت کرتی ہے۔ جن: نہیں ، وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے۔ ٭ تم جھوٹے ہو، وہ تمہیں ناپسند کرتی ہے اور اسی لئے یہاں آئی ہے کہ تمہیں اپنے جسم سے نکال سکے۔ جن: میں ہرگز نہیں نکلوں گا۔ ٭ تب میں تمہیں قرآن کے ذریعے جلا کر راکھ کردوں گا۔ پھر میں نے ا س پر قرآنِ مجید کو پڑھا تو وہ چیخنے لگا، میں نے پوچھا:کیا تم نکلنے کے لئے تیار ہو؟ جن: ہاں ، میں نکل جاؤں گا، لیکن ایک شرط ہے۔ ٭ وہ کیا ؟ جن:میں اس سے نکل کر آپ میں داخل ہو جاؤں گا ۔ ٭ یہ شرط قبول ہے ، اس سے نکلو اور اگر تمہارے اندر طاقت ہے تو مجھ میں داخل ہوکے دکھاؤ۔ پھر کچھ دیر بعد جن رونے لگا، میں نے اس سے پوچھا:تم کیوں رو رہے ہو؟ جن: کوئی جن آج آپ کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔ ٭ وہ کیوں ؟ جن: اس لئے کہ آپ نے آج صبح سو بار لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ پڑھا تھا۔ ٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا ہے کہ: ’’جو شخص سو مرتبہ یہ کلمہ پڑھتا ہے اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے، اس کے لئے سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں ، سو گناہ اس سے مٹا دیئے جاتے ہیں اور شام
Flag Counter