Maktaba Wahhabi

133 - 346
رپورٹس اس بارے میں نہایت فائدہ مند ثابت ہوئی ہیں۔ اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جدید اتصالی رابطوں(ٹیلیویژن اور ٹیلیفون کی جدید سہولتوں)اور وسائل کی بنا پر چاند کی رؤیت کے حصول کا نہایت آسانی سے پہنچا دینا عین ممکن ہوگیا ہے۔ تو اس سے روزوں کے آغاز اور عید الفطر کو پوری دنیا کے اسلامی ملکوں میں ایک ساتھ کرنے میں ان کو باہم جوڑا جاسکتا ہے۔ [1] اور جس(رائے، اجتہاد و قیاس والی)بات کا رُجحان شافعی علماء نے اختیار کیا ہے تو یہ مذکور بالا سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما والی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے اُنہوں نے اختیار کیا ہے۔ اور مطلع جات کا باہم مختلف ہونے کا اعتبار پہلے زمانہ میں تھا۔ اور اُس وقت یہ ملکوں کے مابین رابطہ کی مشکلات کی بنا پر تھا۔(اس لیے اُس وقت جائز تھا۔)البتہ اب رابطہ و اتصال کے وسائل نے ترقی کرتے ہوئے حالات کو بدل دیا اور دُور کی مسافتوں کو قریب کردیا ہے۔ اور ان وسائل اعلام کے ذریعے انسانی آبادیوں کے علاقوں والے کونے …… میں باہم جڑجاتے ہیں۔ تب تو اس حالت میں
Flag Counter