Maktaba Wahhabi

149 - 346
سے بحالت مباشرت)جنبی حالت میں صبح کرتے اور پھر روزہ رکھ لیتے تھے۔ ‘‘[1] مسئلہ:… اگر کوئی مرتد آدمی، اس کے بعد کہ اُس نے اسلام کو ترک کردیا تھا اور دوبارہ پھر تائب ہو کر اسلام کی طرف واپس پلٹ آئے تو کیا وہ ان روزوں کو قضائً رکھے گا جو اس کی حالت ارتداد میں رہ گئے ہوں ؟ جواب:… جی ہاں! اگر مرتد آدمی دوبارہ پھر اسلام کی طرف واپس پلٹ آئے تو اُس پر اں روزوں کی قضاء واجب ہوگی جو اُس سے رہ گئے ہوں۔ اس لیے کہ اس شخص سے ارتداد کی وجہ سے واجب عبادات کا سقوط نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ اُس نے حالت اسلام میں ان عبادات کا التزام کیا تھا اور اُس کی حالت ارتداد میں ان عبادات کا وجوب اس پر مسلسل باقی تھا۔ واللہ اعلم بالصواب۔ مزید ایک سوال:… روزے کی نیت کے بعد ارتداد کا حکم کیا ہے؟ جواب:… اللہ ہم سب کو مرتد ہونے سے محفوظ رکھے۔ روزے کی
Flag Counter