Maktaba Wahhabi

168 - 346
آدمی اگر اپنی قسم کی ایفاء نہ کرے۔(توڑ ڈالے)ان تینوں میں سے کوئی بھی صورت اختیار کرلے وہ اس کے کفارہ میں کافی ہوگی۔ اور اللہ عزوجل نے اس ضمن میں آسان سے آسان کفارہ کو پہلے بیان فرمایا ہے۔ چنانچہ مسکینوں کو کھانا کھلانا سب سے آسان ہے۔ اسی طرح کپڑے پہنانا غلام آزاد کرنے سے زیادہ آسان ہے۔ چنانچہ یہاں ادنیٰ سے اعلیٰ کی طرف بالترتیب بیان آیا ہے۔ اور اگر ان کفارہ جات کا مکلف ان تینوں صورتوں میں سے کسی ایک پر قدرت نہ رکھے، تو پھر وہ تین دن کے روزے رکھ کر کفارہ ادا کرے۔ جیسا کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ارشاد فرمارہے ہیں: ﴿فَمَنْ لَمْ یَجِدْ فَصِیَامُ ثَـلَا ثَۃٍ اَیَّامٍ ط﴾(المائدۃ:۸۹) ’’ اور جس کو ان تینوں میں سے کسی ایک کا مقدور نہ ہو تو اس پر تین دن کے روزے ہیں۔ ‘‘[1]
Flag Counter