Maktaba Wahhabi

190 - 346
عوارض ہیں کہ جن کی وجہ سے شریعت میں روزہ توڑ ڈالنا جائز رکھا گیا ہے اور یہ کل سات عوارض و اسباب ہیں۔ ۱: شدید مرض ۲: سفر ۳: حمل ۴: بچے کو دودھ پلانا ۵: بڑھاپا ۶: بھوک یا پیاس کی وجہ سے شدید کمزوری کا لاحق ہونا کہ جس سے جان تلفی کا خطرہ ہو۔ ۷: روزہ توڑنے کے لیے مجبور کردیا جانا۔ اور اگر آپ بھوک کی وجہ سے شدید قسم کی خطرناک کمزوری کو الگ عارضہ شمار کریں اور پیاس کی وجہ سے شدید قسم کی خطرناک کمزوری کو الگ۔ اسی طرح جہاد فی سبیل اللہ میں دشمن سے مڈبھیڑ کے وقت بھوک اور پیاس کی وجہ سے شدید قسم کی خطرناک کمزوری والے خوف کو الگ ایک سبب شمار کرتے ہوئے ساتھ ملالیں، تو پھر یہ کل نو عوارض بن جاتے ہیں۔ کسی شاعر نے ان تمام عوارض و اسباب کو یوں بیان کیا ہے۔
Flag Counter