Maktaba Wahhabi

281 - 346
اور جیسا کہ پیچھے بھی بیان ہوچکا، اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ؛ جب رمضان المبارک کا آخر عشرہ شروع ہوتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کمر کس لیتے، ساری رات جاگتے اور اپنے اہل بیت(ازواجِ مطہرات)کو جگا کر رکھتے۔(کہ وہ بھی اللہ کی عبادت کریں۔)[1] سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہی مروی ہے کہ؛ حبیب ربّ کبریاء صادق و مصدوق پیغمبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَحَرَّوْا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ فِی الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ۔)) ’’ لیلۃ القدر کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ ‘‘[2] سیّدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے، تاکہ آپ اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو لیلۃ القدر کے بارے میں بتلادیں، مگر ہوا یہ کہ مسلمانوں میں سے دو آدمی باہم جھگڑ رہے
Flag Counter