Maktaba Wahhabi

282 - 346
تھے۔(اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم شاید اُن کا جھگڑا نبٹانے کے لیے مشغول ہوگئے۔)تو آپ نے فرمایا: ((خَرَجْتُ لِأُخْبِرَکُمْ بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ، فَتَلَاحَی فُلَانٌ وَفُـلَانٌ فَرُفِعَتْ، وَعَسَی أَنْ یَّکُوْنَ خَیْرًا، فَالْتَمِسُوْھَا فِی التَّاسِعَۃِ وَالسَّابِعَۃِ وَالْخَامِسَۃِ۔)) ’’ میں تم لوگوں کو لیلۃ القدر کے متعلق بتلانے کے لیے گھر سے باہر آیا تھا(کہ فلاں شب کو ہوگی)مگر فلاں اور فلاں آدمی آپس میں جھگڑا کر رہے تھے اور یہ اٹھالی گئی۔ ہوسکتا ہے کہ اس معاملے میں بھی خیر ہو۔ پس تم لوگ اسے رمضان کی اُنتیسویں، ستائیسویں اور پچیسویں رات میں تلاش کرو۔ ‘‘ [1] اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے استفسار پر اُنھیں ایک دُعا سکھائی تھی کہ جب اُنھیں لیلۃ القدر کا علم ہوجائے کہ وہ کون سی رات میں ہے تو وہ اسے پڑھتی رہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یوں پڑھتی رہیں:
Flag Counter