Maktaba Wahhabi

292 - 346
الْقَدْرِ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ o خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍ o ﴾(القدر:۱۔۳) ’’ بلاشبہ ہم نے اس قرآن کو لیلۃ القدر میں اُتارا ہے۔ اور اے پیغمبرؐ! تجھ کو کیا معلوم شب قدر کیا چیز ہے؟(اُس کی کیا فضیلت ہے)شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ ‘‘ یعنی لیلۃ القدر کا اجر و ثواب اُس شخص کے اجر و انعام سے بہت زیادہ ہے کہ جس نے ہزار مہینے جہاد فی سبیل اللہ میں لڑ کر گزارے تھے۔ اسی طرح امام مجاہد رحمہ اللہ ہی سے مروی ہے کہ؛ بنواسرائیل میں ایک آدمی صبح تک پوری رات قیام میں گزارا کرتا تھا اور پھر صبح کے وقت وہ سارا دن اللہ کے دشمنوں سے جہاد میں گزارتا۔ اُس کا یہ عمل ایک ہزار مہینوں(۸۳ سال ۴ ماہ)تک جاری رہا۔ چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمادی:﴿لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَھْرٍ o﴾… ’’ لیلۃ القدر کی عبادت اس ایک ہزار مہینوں سے بھی زیادہ بہتر فضیلت والی ہے۔ ‘‘ یعنی:((قِیَامُ تِلْکَ اللَّیْلَۃِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِ ذٰلِکَ الرَّجُلِ۔))… ’’ اس رات کا قیام اُس آدمی کے عمل سے بہتر ہے۔ ‘‘ [1]
Flag Counter