Maktaba Wahhabi

315 - 346
کرتے ہوئے ان کے دلائل بیان کروں گا، اور ان لوگوں کے لیے کہ جن کو لیلۃ القدر پانے کی توفیق دے دی جائے، اور وہ اپنے لیے جو اللہ چاہے خوارق عادات میں سے کچھ دیکھ لیں۔ میں مخصوص علامات کو ’’ اس مبارک رات کی رؤیت والے موضوع ‘‘ میں بیان کرنے کے لیے بچا کر رکھتا ہوں۔ اسے وہاں بیان کروں گا۔ ان شاء اللہ۔ یہاں اس بات کی طرف اشارہ کردینا بھی ضروری ہے کہ شب قدر کی عام نشانیوں میں سے وہ بھی ہوں گی جو اس کا وصف شمار ہوتی ہیں یا اُس کا وصف کہ جو اس رات میں ہوتا ہے یا جو اس رات کی صبح میں ہوتا ہے۔ چنانچہ دیکھئے: الف:شب قدر کی صبح طلوعِ آفتاب کے وقت سورج کی گولائی بالکل واضح ہوتی ہے اور اس کی گولائی کے ساتھ کوئی شعاع ملی ہوئی نہیں ہوتی۔ جس طرح چودھویں رات کے چمکدار چاند کی طرف دیکھا جاسکتا ہے اسی طرح اس صبح کو طلوع ہونے والے سورج کی طرف بھی دیکھنا عین ممکن ہوتا ہے۔ اس دن سورج کے ساتھ شیطان نہیں نکلتا۔ ب:اس رات چاند بڑے پیالے کے آدھے کی ہیئت و صورت پر ظاہر ہوتا ہے۔ یعنی کھانے والے بڑے پیالے کی آدھی ہیئت کے مشابہ ہوتا ہے۔
Flag Counter