Maktaba Wahhabi

321 - 346
میں مطلع کردوں۔ مگر فلاں اور فلاں آدمی باہم جھگڑا کر رہے تھے(اور میں ان کا جھگڑا ختم کرنے کروانے میں اسے بھول گیا)چنانچہ یہ رات(میرے ذہن سے)اُٹھا لی گئی۔ ہوسکتا ہے یہ تمہارے لیے بہتر ہو(کہ تم شب قدر کی تلاش میں اللہ کی عبادت زیادہ کرسکو)پس تم لوگ اسے انتیسویں، ستائیسویں اور پچیسویں رات میں تلاش کرو۔ ‘‘[1] سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أُرِیْتُ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ ثُمَّ أَیْقَظَنِيْ بَعْضُ أَھْلِيْ فَنُسِّیْتُھَا، فَالْتَمِسُوْھَا فِي الْعَشْرِ الْغَوَابِرِ۔)) ’’ مجھے شب قدر دکھا دی گئی تھی، پھر میرے بعض اہل خانہ نے مجھے جگادیا۔ چنانچہ میں اسے بھلا دیا گیا۔ پس تم لوگ اس کو آخری دس دنوں میں تلاش کرو۔ ‘‘ [2]
Flag Counter