Maktaba Wahhabi

106 - 447
تنگ نظری یا عدمِ رواداری کی کوئی وجۂ شکایت باقی رہتی ہے اور نہ آیات و روایات میں کوئی تعارض یا اختلاف باقی رہتا ہے۔ اب رہی بات غیر مَردوں کو گھریلو امور کے لیے ڈرائیور رکھنے، کِسی غیر مسلم مَرد یا عورت کو باوَرچی رکھنے یا کسی غیر مسلم کو بچوں کی پرورش وتربیت کے لیے گورنس یا دایہ رکھنے کی؟ تو ان اُمور میں مَرد وزن کے اختلاط کا تو کوئی جواز ہی نہیں، جو حرام و ناجائز ہے اور اگر اس کے دیگر نتائج و عواقب پر غور کیا جائے تو ان افعال کے ناجائز ہونے میں کِسی شبہے کی بھی کوئی گنجایش نہیں رہتی۔ 
Flag Counter