Maktaba Wahhabi

21 - 447
طہارت کے بنیادی احکام قرآنِ کریم میں قرآنِ کریم اصول کی کتاب ہے اور اس میں طہارت کے احکام و مسائل سے متعلق بنیادی اُمور بھی آگئے ہیں، جنھیں یہاں ہم الگ سے ذکر کر رہے ہیں اور آگے چل کر متعلقہ مقامات پر ان کی تفصیل بھی آجائے گی۔ 1۔2 جنابت (جماع و احتلام) سے طہارت و غسل کا حکم: {وَ اِنْ کُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّھَّرُوْا} [المائدۃ: ۶] ’’اگر جنابت (جماع یااحتلام )کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہو جاؤ۔‘‘ 2۔{اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآئَ} [المائدۃ: ۶] ’’یا تم نے عورتوں کو ہاتھ لگایا (جماع کیا) ہو۔‘‘ {وَ لَاجُنُبًا اِلَّا عَابِرِیْ سَبِیْلٍ حَتّٰی تَغْتَسِلُوْا} [النساء: ۴۳] ’’اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے قریب نہ جاؤ) جب تک کہ غسل نہ کر لو اِلاّ یہ کہ راستے سے گزرتے ہو۔‘‘ 4۔حیض و نفاس سے طہارت و غسل کا حکم: {وَ یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ھُوَ اَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَآئَ فِی الْمَحِیْضِ وَ لَا تَقْرَبُوْھُنَّ حَتّٰی یَطْھُرْنَ فَاِذَا تَطَھَّرْنَ فَاْتُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَکُمُ اللّٰہُ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَھِّرِیْنَ} [البقرۃ: ۲۲۲] ’’اور تم سے حیض کے بارے میں دریافت کرتے ہیں، کہہ دو کہ وہ تو نجاست ہے، سو
Flag Counter