حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے اس کی تفسیر سنن ابی داود میں یوں مروی ہے: ’’اِذَا أَصَابَہَا فِیْ أَوَّلِ الدَّمِ فَدِیْنَارٌ، وَ اِذَا أَصَابَہَا فِیْ انْقِطَاعِ الدَّمِ فَنِصْفُ دِیْنَارٍ‘‘ [1] ’’اگر حیض کی ابتدا میں جماع کر بیٹھے تو ایک دینار صدقہ کر ے اور اگر آخری ایام میں ہو تو نصف دینار۔‘‘ بعض ضعیف روایات سے پتا چلتا کہ اگر طاقت ہو تو ایک دینار صدقہ کرے اور اگر اس کی استطاعت نہیں تو نصف دینار صدقہ کرے۔[2] یہ سب روایات ضعیف ہیں، اس لیے بعض کے نزدیک صرف استغفار ہی کا فی ہے۔ |
Book Name | طہارت کے احکام ومسائل |
Writer | فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمر |
Publisher | مکتبہ کتاب وسنت |
Publish Year | 2017 |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 447 |
Introduction |