Maktaba Wahhabi

193 - 277
سے محرم کا پہلا دن جمعہ یا ہفتہ ہو گا۔اگر جمعہ کا دن ہو تو صفر کا پہلا دن ہفتہ یا اتوار ہو گا۔ اگر ہفتہ کا دن ہو توربیع الاول کا پہلا دن اتوار یا سوموار ہو گا۔اور آپ جیسے چاہیں حساب کر لیں کسی طرح بھی ربیع الاول کا بارہواں دن سوموار نہیں بنتا۔ [السیرۃالنبویۃ لابن ہشام مع الروض الأنف للسہیلی تحقیق وشرح عبد الرحمن الوکیل:۷/۵۷۸،۵۷۹] جس دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اس دن آپ کی عمر تریسٹھ سال تھی جیسا کہ متعدد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے۔[بخاری:۳۵۳۶،۳۹۰۳،مسلم:۲۳۴۸،۲۳۴۹،۲۳۵۱] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اور وفات کے درمیان بڑے بڑے واقعات پیش آئے۔اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم کمل صبر وتحمل کے ساتھ اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دیتے رہے۔آپ نے ہجرت بھی کی،جہاد میں بھی حصہ لیا اور بہت ساری تکلیفیں بھی برداشت کیں۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ اور آپ کے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو اور آپ کے دین کو غلبہ عطا کیا۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موت اس وقت آئی جب آپ اپنے رب کی رسالت کو اپنی امت تک پہنچا چکے تھے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود تو وفات پا گئے لیکن آپ کا دین قیامت تک باقی اور اللہ کی حفاظت کے ساتھ محفوظ ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے اس کا یہ دین تمام ملتوں پر غالب رہے گا اور اس دین پر چلنے والے ہی ہمیشہ فتحیاب ہو نگے۔اللہ تعالی کا فرمان ہے: ﴿وَلَقَدْ سَبَقَتْ کَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَ٭ إِنَّہُمْ لَہُمُ الْمَنْصُوْرُوْنَ ٭ وَإِنَّ جُنْدَنَا لَہُمُ الْغَالِبُوْنَ﴾[الصافات:۱۷۱۔۱۷۳] ترجمہ:’’اور ہمارا وعدہ ہمارے ان بندوں کیلئے جو ہمارے رسول ہیں پہلے ہی صادر
Flag Counter