Maktaba Wahhabi

265 - 277
الشیخ صالح آل الشیخ حفظہ اللہ نے اپنے ایک خطبہ میں کہا: ‘’میرے مومن بھائیو ! کسی مومن کا دل اس وقت تک سنور نہیں سکتا جب تک وہ اللہ جل شانہ کی عظمت کو نہ پہچانے۔اور اسے اس وقت تک استقامت نصیب نہیں ہو سکتی جب تک وہ اللہ جل شانہ کی توحید کا اپنے دل سے اعتراف نہ کرے۔اور کوئی بندۂ مومن جس قدر اللہ کیلئے مخلص ہو گا اور اس کی وحدانیت اور شہادتین(أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ)کے تقاضوں کو پورا کرنے والا ہو گا اتنا ہی وہ ایمان پر ثابت قدم رہنے والا اور شیطان کے فریب سے دور رہنے والا ہو گا۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو توحید کا اور اخلاصِ عبادت کا حکم دیتے ہوئے فرماتا ہے: ﴿قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَ﴾[الزمر:۱۱] ترجمہ:’’اے میرے نبی آپ کہہ دیجئے،مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اﷲ کی بندگی اس کے لئے دین کو خالص کرکے کرتا رہوں۔‘‘ نیز فرمایا:﴿فَاعْبُدِ اللّٰہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیْنَ ٭ اَلاَ لِلّٰہِ الدِّیْنُ الْخَالِصُ﴾ [الزمر:۲۔۳] ترجمہ:’’پس آپ اﷲ کی بندگی اسکے لئے دین کو خالص کرکے کرتے رہئے۔آگاہ رہئے کہ خالص بندگی صرف اﷲ کیلئے ہے۔‘‘ یہ دین کا ایسا اصول ہے کہ جس پر زمین و آسمان قائم ہیں اور اسی کیلئے جن وانس کو پیدا کیا گیا۔فرمان الٰہی ہے: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ﴾[الذاریات:۵۶] ‘’میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیا کہ وہ میری عبادت کریں۔’‘ یعنی جن وانس کو پیدا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ توحید کا اقرار کریں اور صرف
Flag Counter