Maktaba Wahhabi

275 - 277
سے اللہ کا فضل وکرم نصیب ہو گا۔ایک حدیثِ قدسی میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: (یَا عِبَادِیْ لَوْ أَنَّ أَوَّلَکُمْ وَآخِرَکُمْ وَإِنْسَکُمْ وَجِنَّکُمْ کَانُوْا عَلٰی صَعِیْدٍ وَّاحِدٍ،فَسَأَلَنِیْ کُلُّ وَاحِدٍ مِّنْہُمْ مَّسْأَلَتَہُ،فَأَعْطَیْتُ کُلَّ وَاحِدٍ مِّنْہُمْ مَّسْأَلَتَہُ،مَا نَقَصَ ذٰلِکَ مِنْ مُّلْکِیْ شَیْئًا) ترجمہ:’’اے میرے بندو ! اگر پہلے اور پچھلے اور جن وانس سب کے سب ایک زمین پر اکٹھے ہو جائیں،پھر ان میں سے ہر ایک اپنی منشاء کے مطابق سوال کرے اور میں ہر ایک کو اس کی منشاء کے مطابق دے دوں تو اس سے میرے خزانوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔‘‘[مسلم:۲۵۷۷] لہذا آپ اللہ ہی سے محبت کریں اور اللہ کی ربوبیت اور اس کی الوہیت کا علم حاصل کریں۔ربوبیت کو جاننے سے اس سے محبت پیدا ہوتی ہے اور الوہیت کو معلوم کرنے سے اس کی اطاعت اور اس کیلئے تمام عبادت کو خالص کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔’‘انتہی
Flag Counter