Maktaba Wahhabi

59 - 277
مختلف شکلوں اور اس کے اسباب کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں ! ایک اور منہجی غلطی یہ ہے کہ بعض متقدمین رحمہم اللہ نے عقائد کے باب میں علم الکلام اور منطقی اصطلاحات کا سہارا لیا جس سے عقائد اور اصولِ دین کے اہم امور بہت سارے لوگوں پر مخفی رہ گئے۔اگر وہ اس باب میں قرآن مجید کا اسلوب اختیار کرتے تو سیکھنے والے تمام لوگ اللہ کی ہدایت اور اس کے فضل کے زیادہ لائق ہوتے۔ابن حجر الہیثمی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ‘’جو شخص عامۃ الناس میں علم الکلام کو نشر کرنے کی کوشش کرتا ہو اسے منع کرنا چاہئے،کیونکہ ان کی عقلیں اس علم کا ادراک کرنے سے قاصر ہیں اور اس سے ان کے گمراہ ہونے کا اندیشہ زیادہ ہے۔اور جو اسلوب قرآن مجید نے اختیار کیا ہے اسی کے مطابق لوگوں کو دلائل سمجھانے چاہئیں،کیونکہ وہ اتنا واضح ہے کہ عقل اس کا ادراک فورا کر لیتی ہے۔’‘ لہذا تم سب اللہ سے ڈرتے رہو اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے۔اور اپنا دین اللہ کیلئے خالص کردو،رب کی توحید کا سچے دل سے اقرار کرو،اپنے رب کی عبادت کرتے رہو اور خیر کے کام بجا لاتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔’‘انتہی
Flag Counter