Maktaba Wahhabi

78 - 98
گرفت میں آسکیں۔ راست گو شخص یوں نہیں کہتا کہ میں آپ سے محبت کرتا ہوں، اس حال میں کہ وہ آپ سے نفرت کرنے والا ہو اور نہ وہ گوش بر آواز نہ ہونے کے باوجود یہ کہتا ہے کہ میں سن رہا ہوں۔ ظن و تخمین کی فضا میں پرواز سے پرہیز کریں کہ اس سے آپ کی صدق مقالی میں عزیمت متاثر ہو گی، آپ جھوٹوں کی لسٹ میں رجسٹر ہو جائیں گے۔ اگر آپ کا دل آپ کو کلامِ کاذب پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے تو اس سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ سچائی کا مرتبہ و مقام اور جھوٹ کے گھٹیا پن اور پستی کا ذکر کر کے اسے مغلوب کیا جائے اور بتایا جائے کہ جھوٹے کے جھوٹ کا پردہ عنقریب چاک ہو جائے گا۔ اﷲ تعالیٰ سے مدد طلب کرو، کمزوری نہ دکھاؤ (راہِ حق پر چلتے جاؤ)۔ جن مسائل میں شریعت کا کوئی حکم آپ کو معلوم نہ ہو، ان میں معاریض (توریہ و اخفائے حق) کا راستہ اختیار نہ کرنا۔ اے علم کے طالب! اس بات سے خبردار رہنا کہ آپ معاریض اور پھر جھوٹ میں پڑ کر دائرۂ صدق و صفا سے نکل باہر ہوں۔ اس خروج عن الصدق کا مطلب ہے علم میں جھوٹ ملانا۔ یہ بیماری دو وجوہ سے لاحق ہوتی ہے: ایک ہم عصر علما سے مسابقت، دوسرے چار دانگ عالم میں مشہور ہونے کی خواہش ع بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا جو شخص اپنے اصل مقام و مرتبے سے بڑھ کر شہرت کا طالب ہے، وہ یہ جان لے کہ کچھ لوگ جو دور رس بصیرت اور کچھ قلم جو تنقیدی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ اس کی گھات میں بیٹھے ہیں اور شہرت کو اثر کے پیمانے سے ناپتے ہیں اور جن کی وجہ سے
Flag Counter