Maktaba Wahhabi

6 - 91
باندھاہے اگر انہیں ڈھیلاکردیاجائے توزندگی کی گاڑی اپنے تمام کل پرزوں کے ساتھ تتر بتر ہوجائے گی،اورساراعائلی نظام درہم برہم ہوکررہ جائے گا۔ جیساکہ آج دنیا اس واہمہ کواب ایک حقیقت کے روپ میں دیکھ رہی ہے،جودراصل نتیجہ ہی اسلام کے خلاف عورت کی بغاوت وانحراف اور اسکے فطری قانون سے ٹکرانے کا۔چونکہ مسلمان عورت بھی روزمرہ کے مشاہدات میں یہ نت نئی تبدیلیاں دیکھ رہی ہے،اس لیے کڑی نگرانی کے باوجود شیطان اسے اپنے بہکاوے میں لے لیتاہے۔ علّامہ سیدسلیمان ندوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: آج مسلمان عورتیں زمانہ کے نئے حالات سے بدل رہی ہیں،ان کے سامنے سعادت مند خواتین کاکوئی أسوہ موجود نہیں ہے،اس لیے ان کاراہ سے ہٹنادورازعقل نہیں،لیکن ہماری بہنیں،دین کی روشن تعلیمات اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی واضح ہدایات کواپنی زندگی کانمونہ بنائیں تو انہیں معلوم ہوگاکہ دینداری،خوفِ الٰہی،پاکیزگی،عفت اوراصلاح وتقویٰ کے ساتھ وہ دنیاکو کیوں کر نباہ سکتی ہیں اوردنیاوآخرت دونوں کی نیکیوں کواپنے آنچل میں کیسے سمیٹ سکتی ہیں؟(دیباچہ ثانی سیرالصحابیات بتصرّف) زیرنظرکتاب آج سے تقریباًچھ سال قبل شائع ہوئی تھی،اﷲ کے فضل سے انتہائی کم مدت میں اس کے تین ایڈیشن شائع ہوئے اورختم ہوگئے،چونکہ پہلی ہی طبع کی فوٹوکاپی لیکر اس کی اشاعت ہوتی رہی اس لیے اس میں کسی قسم کی
Flag Counter