Maktaba Wahhabi

37 - 90
مسند الشامیین للطبرانی۔[1] المستخرج علیٰ الصحیح للاسماعیلی اور انہی کے طریق سے سنن کبریٰ بیہقی۔[2] اور اس حدیث کو روایت کرنے میں ہشام اور انکے استاد صدقہ بن خالد منفرد بھی نہیں بلکہ انکی متابعت کئی دوسرے رواۃ نے کی ہے۔[3] اس حدیث کو شیخ الاسلام ابن تیمیہ[4] اور علّامہ ابن قیم نے[5] صحیح و متّصل قرار دیا ہے۔اس حدیث میں لفظ اَلْمَعَازِفَ نہیں بلکہ محض کچھ کلام کا تذکرہ کرکے اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جبکہ اس کی تصریح دوسرے دو ثقہ حفّاظ میں سے عبد الرحمن بن ابراہیم سے المستخرج للاسماعیلی میں[6]اور اسماعیلی کے طریق سے ہی سنن کبریٰ بیہقی[7]میں اور عیسیٰ بن محمد بن احمد العسقلانی سے تاریخ دمشق ابن عساکر[8]میں موجود ہے۔ التاریخ الکبیر امام بخاری[9] اس حدیث کے آخر میں امام بخاری نے یہ صراحت بھی کی ہے کہ اَلْمَعَازِفَ والی حدیث میں جو راویٔ حدیث صحابی ’’ابو عامر یا ابو مالک ‘‘ میں شک ہے وہ اس روایت کی سند سے دور ہو جاتا ہے اور پتہ چل جاتا ہے کہ وہ حضرت ابو مالک اشعری
Flag Counter