Maktaba Wahhabi

238 - 260
حضرت سہل بن سعدساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم قرآن مجید کی تلاوت کررہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’الحمدللہ!اللہ کی کتاب ایک ہے اور تمہارے درمیان پڑھنے والے سرخ بھی ہیں اور کالے بھی ہیں لہٰذااسے خوب پڑھواس سے پہلے کہ ایسے لوگ آجائیں جو قرآن مجید اس طرح سنوار سنوار کر پڑھیں گے جس طرح تیر کو سنوار کر رکھا جاتاہے،لیکن وہ اس کا بدلہ آخرت کی بجائے دنیا میں وصول کریں گے۔‘‘اسے ابوداؤدنے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 313: جس نے عمل کرنے کے بجائے دنیا کمانے کے لئے قرآن مجید کا علم حاصل کیا ، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا مِمَّا یُبْتَعٰی بِہٖ وَجْہُ اللّٰہِ لاَ یَتَعَلَّمُہٗ اِلاَّ لِیُصِیْبَ بِہٖ عَرَضًا مِّنَ الدُّنْیَا لَمْ یَجِدْ عَرْفَ الْجَنَّۃِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ))۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے وہ علم حاصل کیاجس سے اللہ کی رضا حاصل ہو (وہ درست ہے)لیکن جو اسے دنیاوی مفادات کے لئے حاصل کرے وہ جنت کی خوشبو نہیں پاسکے گا۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 314: دادو دہش وصول کرنے کے لئیقرآن مجید پڑھنے پڑھانے والا ، لیکن اس پر عمل نہ کرنے والا قیامت کے روز منہ کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((اِنَّ اَوَّلَ النَّاسِ یُقْضٰی عَلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ رَجُلٌ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ وَعَلَّمَہٗ وَقَرَأَ الْقُرْآنَ فَاُتِیَ بِہٖ فَعَرَّفَہُ نِعَمَہُ فَعَرَفَہَا قَالَ فَمَا عَمِلْتَ فِیْہَا ؟ قَالَ :تَعَلَّمْتُ الْعِلْمَ وَعَلَّمْتُہٗ وَقَرَأْتُ فِیْکَ الْقُرْآنَ قَالَ : کَذَبْتَ وَلٰکِنَّکَ تَعَلَّمْتَ الْعِلْمَ لِیُقَالَ عَالِمٌ وَقَرَأْتَ الْقُرْآنَ لِیُقَالَ ہُوَ قَارِیْئٌ فَقَدْ قِیْلَ ثُمَّ اُمِرَ بِہٖ فَسُحِبَ عَلٰی وَجْہِہٖ حَتّٰی اُلْقِیَ فِی النَّارِ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2]
Flag Counter