Maktaba Wahhabi

227 - 280
اے اللہ ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں اپنے اس سفر میں نیکی اور تقویٰ کا اور ایسے عمل کا جسے تو پسند فرمائے اے اللہ آسان فرمادے ہم پر ہمارا یہ سفر اور لپیٹ دے ہم سے اس کی لمبی مسافت کو، اے اللہ !تو ہی (ہمارا) ساتھی ہے، اس سفر میں اور (توہی ہمارا) جانشین ہے، گھر (اور گھر) والوں میں اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں سفر کی مشقت سے اور(اس کے ) تکلیف دہ منظر سے اور بری تبدیلی سے، مال میں اور گھروالوں میں ۔‘‘ اور سفر سے واپسی پر یہی الفاظ کہتے اور ان میں اضافہ کرتے : ((آيِبونَ، تائِبونَ، عابِدونَ، لربِّنا حامِدونَ)) ’’(ہم)واپس لوٹنے والے ہیں ،توبہ کرنے والے ہیں ، عبادت کرنے والے ہیں اور اپنے رب ہی کی تعریف کرنے والے ہیں ۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : اللَّهُمَّ أَنْتَ الصّاحِبُ: …تو ہی ساتھی ہے۔ (رفیق کار) والْخَلِيفَةُ: … نائب۔ وہ جو کسی کی جگہ اس کے کام نبھانے کے لیے نیابت کرے۔ مِن وَعْثاءِ السَّفَرِ: … سفر کی مشقت اور تھکاوٹ۔ وَكَآبَةِ المَنْظَرِ: …برا منظر ؛ جسے دیکھ کر غم و حزن ٹوٹ پڑے۔ وَسُوءِ المُنْقَلَبِ: …یعنی ایسی جگہ پلٹنا جو کہ برا لگے۔ آيِبونَ: …خیریت و سلامتی کے ساتھ واپس آنے والے۔ تائِبونَ: …توبہ کرنے والے عابِدونَ: …عبادت کرنے والے، مخلص۔ شرح : اللَّهُمَّ أَنْتَ الصّاحِبُ: …تو ہی ساتھی ہے۔ (رفیق کار)اس سے
Flag Counter