Maktaba Wahhabi

239 - 280
اس کو میرے لیے، پھر برکت ڈال دے میرے لیے، اس میں اور اگر تو جانتا ہے کہ بے شک یہ کام برا ہے میرے لیے میرے دین میں اور میری معیشت میں اور میرے انجام کار میں تو دور کردے اس کو مجھ سے اور دور کردے مجھ کو اس سے، اورفیصلہ کردے میرے لیے بھلائی کا جہاں بھی وہ ہو، پھر راضی کردے مجھے اس پر۔‘‘ [1] مشکل الفاظ کے معانی : اللَّهُمَّ إنِّي أسْتَخِيرُكَ: …یعنی میں تجھ سے اس چیز کا بیان طلب کرتا ہوں جو کہ میرے لیے بہتر ہو۔ بعِلْمِكَ: …یعنی میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اس طرف میری رہنمائی فرمادے جس میں خیر ہو، اس لیے کہ تو جاننے والا ہے۔ وأَسْتَقْدِرُكَ:… اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھ میں اتنی قدرت عطا کردے۔ وأَنْتَ عَلّامُ الغُيُوبِ: …اور توتمام غیبی امور سے متعلق بہت زیادہ علم والا ہے۔ اس لیے کہ تو دنیا و آخرت کی اعلانیہ اورخفیہ چیزوں کا جاننے والا ہے۔ شرح :…امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے باب قائم کیا ہے : (( بَابُ الْاِسْتَخَارَۃِ وَالْمَشَاوِرَۃِ))اللہ تعالیٰ کے ساتھ استخارہ ہوتا ہے اور اہل رائے اور صالح لوگوں کے ساتھ مشورہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان میں کمی اورکوتاہیاں ہوتی ہیں ۔ انسان کو کمزور پیدا کیا گیا ہے۔ کبھی اس کے لیے بعض معاملات مشکل ہوتے ہیں ؛ اور کبھی وہ کسی معاملہ میں تردد کا شکار ہوتا ہے کہ وہ کیا کرے؟ ہم کہتے ہیں : اس کے لیے دو طریقے ہیں : پہلا طریقہ : …اللہ رب العالمین سے استخارہ کیا جائے جسے تمام امور کا علم ہے،
Flag Counter