Maktaba Wahhabi

102 - 112
[ لیکن جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا ،ان ہی کے لیے بالاخانے ہیں، جن کے اوپر بھی بنے بنائے بالاخانے ہیں، ان کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے اور وہ وعدہ خلافی نہیں کرتے۔] ز: ربّ ذوالجلال نے فرمایا: {وَسِیقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ إِِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا حَتّٰی إِِذَا جَآئُوْہَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُہَا وَقَالَ لَہُمْ خَزَنَتُہَا سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْہَا خٰلِدِیْنَ}[1] [جن لوگوں نے اپنے رب کا تقویٰ اختیار کیا، ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کیے جائیں گے، یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچیں گے اور اس کے دروازے (پہلے سے) کھلے ہوئے ہوں گے اور اس کے محافظ ان سے کہیں گے: تم پر سلام ہو، مزے میں رہو، پس اس میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ۔] ح: اللہ عزوجل نے فرمایا: {إِِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ أَمِیْنٍ ۔ فِيْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۔ یَّلْبَسُونَ مِنْ سُندُسٍ وَّإِِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۔ کَذٰلِکَ وَزَوَّجْنَاہُمْ بِحُورٍ عِیْنٍ ۔ یَدْعُوْنَ فِیْہَا بِکُلِّ فَاکِہَۃٍ اٰمِنِیْنَ۔ لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْہَا الْمَوْتَ إِِلاَّ الْمَوْتَۃَ الْأُوْلٰی وَوَقٰہُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۔ فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکَ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ} [2] [بلاشبہ متقی لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے، باغوں اور چشموں میں، باریک اور دبیز ریشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ یہ [بات] اسی طرح ہے۔ اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کردیں گے۔ وہاں اطمینان سے ہر قسم کے میووں کی فرمائشیں کرتے ہوں گے، وہاں سوائے اس موت کے جو دنیا میں آچکی تھی اور موت کا ذائقہ [بھی] نہ چکھیں گے، اور انہوں [یعنی اللہ تعالیٰ]نے انہیں دوزخ سے بچالیا۔ یہ آپ کے رب کے فضل سے ہوگا۔ بڑی کامیابی یہی ہے]
Flag Counter