Maktaba Wahhabi

50 - 112
ا: حضرت آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں میں سے، جس کی قربانی کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا ، اس ہی کے قول کو اللہ تعالیٰ نے بایں الفاظ ذکر فرمایا ہے: {إِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ} [1] [اللہ تعالیٰ تقویٰ والوں کا ہی عمل قبول کرتے ہیں۔] قاضی بیضاوی نے بیان کیا ہے ، کہ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے ، کہ نیکی صرف ایمان اور تقویٰ والے کی قبول ہوتی ہے۔ [2] علامہ شوکانی اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں: ’’ [إِنَّمَا] حصر کے لیے ہے۔ مراد یہ ہے ، کہ اللہ تعالیٰ قربانی متقیوں ہی کی قبول فرماتے ہیں، ان کے علاوہ دوسروں کی قبول نہیں کرتے۔ [3] اسی آیت کریمہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’ اگر مجھے اس بات کا یقین ہو جائے، کہ اللہ تعالیٰ نے میری ایک نماز کو قبول کر لیا ہے ، تو وہ مجھے دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، سے زیادہ عزیز ہے ، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {إِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الْمُتَّقِیْنَ} [4] ب: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: {لَنْ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوْمُھَا وَ لَا دِمَآؤُھَا وَ لٰکِنْ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنْکُمْ} [5] [اللہ تعالیٰ کو ان [قربانیوں] کے گوشت نہیں پہنچتے اور نہ ہی ان کے خون، لیکن انہیں تو تمہاری طرف سے تقویٰ پہنچتا ہے۔] علامہ قرطبی نے اپنی تفسیر میں لکھا ہے : ’’معنی یہ ہے کہ انہیں ہر گز نہیں پہنچتا۔‘‘ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ’’ ان کی طرف ہر گز نہیں چڑھتا۔‘‘ ابن عیسیٰ نے بیان کیا:وہ ان کے گوشت اور خون قبول نہیں فرماتے ، ان تک تو تمہاری جانب
Flag Counter