Maktaba Wahhabi

62 - 112
ایسی شان و عظمت والا کام ہے ، کہ اس کا عزم کرنا ہر ایک پر واجب ہے۔ یا اس کا معنی یہ ہے ، کہ اللہ تعالیٰ نے تاکید کے ساتھ اس کے کرنے کا حکم دیا ہے ، لہٰذا لوگوں کے لیے صبر کرنا اور تقویٰ اختیار کرنا لازمی امر ہے۔[1] شیخ ابن عاشور نے تیسرا معنی بیان کرتے ہوئے لکھا ہے: یعنی اگر تم صبر کرو گے اور تقویٰ اختیار کرو گے ، تو اہل عزیمت کا ثواب پاؤ گے ، کیونکہ یہ عزیمت والے کاموں میں سے ہے۔ [2] تنبیہ: اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے صبر و تقویٰ کی جانب ، ان کے ذکر میں قریب ہونے کے باجود [ذلک] کے ساتھ اشارہ کیا ہے اور اس میں ان دونوں کے بلند مقام و مرتبہ کی طرف اشارہ ہے۔ اسی بارے میں قاضی ابو سعود نے تحریر کیا ہے: {فَإِنَّ ذٰلِکَ} یہ صبر و تقویٰ کی جانب اشارہ ہے۔ اور اس [یعنی ذلک] میں جو دوری کا معنی ہوتا ہے ، اس کے ساتھ ان دونوں کے عالی مرتبہ ہونے کی خبر دی گئی ہے۔ [3]
Flag Counter