Maktaba Wahhabi

151 - 224
کے اسباب کو بڑھاوا دینا۔اہداف و مقاصد اُمت کے ساتھ زبردست خیانت ہے اور ایسا عظیم جرم ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور نہ کسی حال میں کوئی عذر قابل قبول ہو گا۔ ۷۔ اوّل و آخر سب سے ضروری چیز یہ ہے کہ ظاہری و باطنی ہر طرح اللہ کی خشیت و تقویٰ اس کے دل میں ہو۔ اتفاق و اختلاف ہر حالت میں اس کی خوشنودی کا طلب گار رہے۔ دینی بصیرت و تفقہ ، نفسانیت سے اجتناب اور شیطانی وسوسوں سے ہمیشہ دُور رہنے کا خواہاں اور اس ابلیس کی راہوں اور اس کی چالوں سے باخبر رہ کر اس کے جال میں پھنسنے سے بچتا رہے۔ اس اُمت کے ساتھ جو حادثات ہو ئے ہیں وہی بہت ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ راہِ راست پر آکر کتاب الٰہی سے روشنی حاصل کرے اور سنت رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر مضبوطی کے ساتھ عمل پیر اہو جائے۔ شاید اللہ تبارک و تعالیٰ اس نسل کے صالح فرزندوں کے ذریعہ اُمت مسلمہ کو مشکلات و مصائب سے نجات بخش دے۔ بشرطیکہ اس شبِ درماندگی ور بے راہ روی میں طویل مدت تک سرگرداں رہنے کے بعد خدا کی راہ میں وہ اخلاص نیت کے ساتھ کام کرے اور ایسے مناسب راستے اختیار کرے جو اس کے کاروانِ دعوت کو ساحلِ امن و سلامتی تک پہنچانے کا ضامن ہو۔ صالحین اُمت کو داعیانِ حق و ایمان کی ہدایت و اعتدال اور توفیق خیر کی دعائیں دینی چاہئیں ۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے ہماری دُعا ہے کہ وہ ہمیں نفع بخش علم عطا فرمائے۔ اپنے عطا کردہ علم سے منافع و فوائد سے نوازے اور اس میں اضافہ فرماتا رہے۔ حق بات پر ہم سب کو متحدو متفق رکھے ۔ہمیں اپنے سارے معاملات میں رشد و ہدایت مرحمت فرمائے، برائیوں سے بچائے اور مضبوط و مستحکم ہونے کے بعد ہمارا شیرازہ منتشر نہ ہونے دے ۔ حق سبحانہ و تعالیٰ ایسا کرم فرما سکتا ہے اور وہی اس پر قادر ہے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن
Flag Counter