Maktaba Wahhabi

200 - 224
اس کتاب میں ہم بات کا آغاز اسی انداز اور اسی نظریے سے کریں گے۔ چنانچہ ہم پہلے اختلاف اور اس کی صورتوں اور لوگوں کی زندگی میں اس کے وقوع پذیر ہونے کا ذکر کریں گے ، پھر صحابہ اور سلف کے ادب کے کچھ نمونوں کی طرف اشارہ کریں گے اور اسی باب کے کچھ آداب و قواعد کا ذکر کریں گے۔ اختلاف کی تعریف اختلاف کی تعریف جیسا کہ علامہ جرجانی نے کی ہے ، یہ ہے: ’’منازعۃ تجری من المتعارضین لتحقیق حق و إبطال باطل‘‘[1] ’’ اختلاف وہ آویزش ہے جو دو فریق کے درمیان اثبات حق اور ابطال باطل کے لیے ہو۔‘‘ علم الاختلاف سے مراد ان مسائل کا علم ہے جن میں اجتہاد جاری ہوتا ہے ، پیش آمدہ رائے میں درستگی یا غلطی یا انفرادیت سے قطع نظر۔ بسا اوقات علم الاختلاف ان مسائل کے ساتھ خاص ہوتا ہے جن میں بالفعل مجتہدین میں اختلاف ہوا ہو۔ بعض علماء نے ’’خلاف عالی ‘‘ کے نام سے جو اصطلاح بنائی ہے اور جس سے ان کا مقصد وہ اختلاف ہے جو مذہب حقہ سے خارج ہو اسی ضمن میں داخل ہے۔ نیز جدید دراسات کی اصطلاح میں جسے ’’فقہ مقارن‘‘ یا ’’تقابلی فقہ ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے ، وہ بھی اسی قبیل سے ہے۔ رہا لفظ ’’خلاف ‘‘ یا ’’اختلاف ‘‘ تو ان دونوں کے درمیان کوئی قابل اعتماد فرق نہیں ۔ علماء اپنی کتابوں میں دونوں کو ایک ہی معنی میں استعمال کرتے ہیں اگرچہ بعض علماء نے بہ تکلف
Flag Counter