Maktaba Wahhabi

235 - 246
حروف‘‘ والی حدیث کی بنیاد پرقرآن کریم کوسات قراءتوں کےمطابق پڑھنے میں کج فہمی کی بنا پر پیدا ہونے والے اختلاف کوبخوبی ختم کردیا گیاتھا۔ یہ سات نسخے بشمول مدینہ منورہ،سات شہروں میں بھیجے گئے تھے۔ گوحضرت عثمان رضی اللہ عنہ نےباقی دوسرے مصاحف کوجلا دیا تھا تاکہ کسی قسم کااشتباہ پیدا نہ ہوسکے لیکن معلوم ہوتا ہےکہ پھر بھی کئی صحابہ سےمنسوب چند نسخے نسل درنسل منتقل ہوتے رہےتھے،جن میں ابوموسیٰ اشعری اوردوسرے صحابہ سےمنسوب مصاحف شامل ہیں۔ اختلاف مصاحف کے موضوع پرمشتمل بہت سی کتابیں انہی مصاحف کی روشنی میں تحریر کی گئیں،جن میں سے ایک عبداللہ بن ابوداؤد کی کتاب المصاحف ہے،جوبہت سارے مستشرقین کےلیے قرآن کی آیات میں اختلاف ظاہر کرنے کی غرض سےبنیاد بنی رہی ہے۔[1] خیال رہےکہ مصحف عائشہ کےنام سےکسی مصحف کاوجود نہ تھا۔[2] جونسخہ زید بن
Flag Counter