Maktaba Wahhabi

111 - 111
چوتھا طریقہ مریض کے کان میں دَم کریں اور پھر الفرقان کی آیت نمبر ۲۳ بھی اس کے کان میں کم از کم سو مرتبہ یا اس وقت تک پڑھتے رہیں جب تک اس کے ہاتھ پاؤں سن نہیں ہوجاتے، اور ایسا چند ایام تک روزانہ کرتے رہیں ، ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا۔ پانچواں طریقہ امام شعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جادو توڑنے کے لئے یہ طریقہ بھی اختیار کیا جاسکتاہے کہ مریض ایک کانٹے دار درخت کے نیچے چلا جائے اور اس کے دائیں بائیں سے کچھ پتے لے کر انہیں باریک پیس لے، پھر انہیں پانی میں ملا کر اس پر (معوذات اور آیت الکرسی) پڑھ لے اور اس سے غسل کرے۔[1] چھٹا طریقہ مریض موسم بہار میں بیاباں جنگل اور باغات کے پھول جتنے جمع کرسکتا ہے، کر لے۔ پھر انہیں ایک صاف ستھرے برتن میں ڈال دے اور میٹھا پانی بھر دے۔ پھر اس پانی کو تھوڑا سا آگ پر اُبال لے، جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر معوذات کو پڑھ لے اور اسے اپنے اوپر بہا دے، ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا ۔ [2] ساتواں طریقہ ایک برتن میں پانی بھرلیں ، پھر اس پر معوذات کے علاوہ یہ دعائیں بھی پڑھیں: ا. ( اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ، اَذْھِبِ الْبَاْسَ، وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ، لاَ شِفَائَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَائً لَّا یُغَادِرُسَقَمًا ) اے اللہ! تو لوگوں کا پروردگار ہے، تکلیف دور فرما اور شفا بخش کیونکہ تو شفا بخشنے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ۔ایسی شفا عطا فرما جوبیماری کو جڑ سے اُکھاڑ دے۔ ‘‘ ب. ( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ، وَاللّٰہُ یَشْفِیْکَ عَنْ کُلِّ دَائٍ یُّؤَذِیْکَ، وَمِنْ کُلِّ نَفْسٍ اَوْعَیْنٍ حَاسِدٍ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ ) ’’ میں اللہ کے نام سے تجھے دَم کرتا ہوں اوراللہ تجھے ہر تکلیف دِہ بیماری اور ہر روح بد یا حسد کرنے والی آنکھ کی برائی سے شفادے گا۔‘‘ ج. ( أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہَ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ) ’’ میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی برکت سے اس کی پیدا کی ہوئی چیزوں کے شر سے اسکی پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ د. ( بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لاَ یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْیٌٔ فِیْ الْاَرْضِ وَلاَ فِیْ السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ) ’’اللہ کے نام کے ساتھ جس کے نام کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی کوئی چیزتکلیف نہیں پہنچا سکتی اور وہ سننے اور جاننے والا ہے ‘‘ مریض اس پانی کو چند ایام تک پیتا اور اس سے غسل کرتا رہے، ان شاء اللہ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا۔
Flag Counter