Maktaba Wahhabi

126 - 277
کیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور حدیث ہے جس میں حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گذارش کی کہ مجھے ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت میں داخل کردے۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (تَعْبُدُ اللّٰہَ وَ لاَ تُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا،وَتُقِیْمُ الصَّلاَۃَ،وَتُؤْتِیْ الزَّکَاۃَ،وَتَصِلُ الرَّحِمَ)[متفق علیہ] ‘’تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک مت بناؤ،نماز قائم کرو،زکاۃ ادا کرو اور صلہ رحمی کرو۔’‘ اور حضرت بشر بن الخصاصیۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرنے کیلئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرط لگائی کہ میں شہادتین کا اقرار کروں،نماز قائم کروں،زکاۃ ادا کروں،حج بیت اللہ کروں،رمضان کے روزے رکھوں اور اللہ کے راستے میں جہاد کروں۔میں نے کہا:اے اللہ کے رسول ! میں باقی سارے کام کر سکتا ہوں،صرف زکاۃ اور جہاد کی طاقت نہیں رکھتا۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ واپس کھینچ لیا اور اسے حرکت دیتے ہوئے فرمایا:اگر تم جہاد نہیں کرو گے اور زکاۃ ادا نہیں کرو گے تو جنت میں کیسے داخل ہو گے ؟ میں نے کہا:اے اللہ کے رسول ! تب میں ان تمام کاموں پر آپ کی بیعت کرتا ہوں۔[مسند احمد] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ توحید،نماز،حج اور روزوں کے علاوہ جہاد اور زکاۃ بھی دخولِ جنت کیلئے شرط ہے اور اس بارے میں اور کئی احادیث موجود ہیں۔ [تیسیر العزیز الحمید:۹۱] ایک اور حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (مَنْ قَالَ لاَ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ
Flag Counter