Maktaba Wahhabi

157 - 277
اٹھاتی لیکن پانی اپنے اوپر روک کر دوسروں کو فائدہ پہنچاتی ہے،چنانچہ اس سے لوگ اور حیوانات وغیرہ مستفید ہوتے ہیں۔اسی طرح کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس حفظ کرنے والے دل تو ہوتے ہیں لیکن ان کے پاس ایسی سمجھ نہیں ہوتی کہ جس کی بناء پر وہ علم سے معانی اور احکام کا استنباط کر سکیں اور نہ ہی وہ علم پر عمل کرنے کی بہت زیادہ کوشش کرتے ہیں۔وہ علم کو محفوظ کرتے ہیں تاکہ کوئی ضرورتمند طالب علم اور ان کے علم کا پیاسا جو اس سے نفع حاصل کرنے اور دوسروں کو نفع پہنچانے کا اہل ہو تو وہ ان سے اسے حاصل کرکے فائدہ اٹھائے۔سو یہ لوگ اگرچہ اپنے آپ کو اس علم سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچاتے لیکن دوسروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ تیسری قسم:ایک زمین وہ ہوتی ہے جو نہ خود بارش کے پانی سے فائدہ اٹھاتی ہے اور نہ ہی دوسروں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔اسی طرح کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس نہ تو حفظ کرنے والے دل ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس سمجھ ہوتی ہے تو وہ نہ خود اس علم سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔’‘ [شرح مسلم للنووی:۱۵/۳۹]
Flag Counter