Maktaba Wahhabi

62 - 277
اس کے علاوہ دیگر کئی آیات میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ مشرکین اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہی خالق،رازق،زندہ کرنے والا اور مارنے والا ہے لیکن اس کے باوجود وہ مسلمان نہیں تھے،کیوں ؟ اس لئے کہ وہ توحید کی دوسری قسم کا اقرار نہیں کرتے تھے اور وہی اصل میں انسان سے مطلوب ہے۔ توحید ربوبیت اللہ تعالی کو تین چیزوں میں یکتا ومنفرد ماننے کا نام ہے: خلق ﴿اَلاَ لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ تَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ﴾ ‘’سن لو ! ساری مخلوق اﷲ کی ہے اور حکم بھی اسی کا چلتا ہے۔’‘ ملک ﴿وَلِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْأرْضِ﴾ ‘’اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کیلئے ہے۔’‘ تدبیر ﴿اَلاَ لَہُ الْخَلْقُ وَالْاَمْرُ تَبَارَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ﴾ ‘’ سن لو ! ساری مخلوق اﷲ کی ہے اور حکم بھی اسی کا چلتا ہے۔’‘
Flag Counter