Maktaba Wahhabi

85 - 277
جیسا کہ حضرت عبد اﷲ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’قیامت کے دن تمام مخلوقات کے سامنے میری امت کے ایک شخص کو پکارا جائے گا۔پھر اس کے سامنے ۹۹ رجسٹر پھیلادئے جائیں گے جن میں سے ہر رجسٹر حدِ نگاہ تک لمبا ہوگا۔پھر اس سے پوچھا جائے گا:کیا تم اپنے ان اعمال میں سے کسی عمل کا انکار کرتے ہو ؟ وہ کہے گا:نہیں اے میرے رب ! پھر اسے کہا جائے گا:کیا تیرے پاس کوئی عذر یا کوئی نیکی ہے ؟ تو وہ شخص ڈر جائے گا اور کہے گا:نہیں۔تو اسے کہا جائے گا:کیوں نہیں تیری ایک نیکی ہمارے پاس محفوظ ہے اور آج تم پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔پھر اس کے لئے ایک کارڈ نکالا جائے گا جس میں لکھا ہوگا: (أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبُدُہُ وَرَسُوْلُہُ) ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اﷲ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘ وہ کہے گا:اے میرے رب ! یہ کارڈ اتنے رجسٹروں کے سامنے تو کچھ بھی نہیں ! اسے کہا جائے گا:آج تم پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔پھر تمام رجسٹروں کو ترازو کے ایک پلڑے میں اور اس کارڈ کو دوسرے پلڑے میں رکھ دیا جائے گا۔چنانچہ رجسٹروں والا پلڑا اوپر اٹھ جائے گا اور کارڈ والا پلڑا نیچے جھک جائے گا۔‘‘[ترمذی:۲۶۴۱،ابن ماجہ:۴۳۰۰،مسند احمد ۲/۲۱۳ قال احمد شاکر:إسنادہ صحیح]
Flag Counter