Maktaba Wahhabi

246 - 332
میں قیامت تک کے لیے بھلائی باندھ دی گئی ہے۔ ‘‘ ح … ساداتنا عبد اللہ بن عمر اور عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہم کی حدیث ان الفاظ کے ساتھ: (( لَا تَزَالُ عُصَابَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ یُقَاتِلُوْنَ عَلیٰ أمْرِ اللّٰہِ ظَاھِرِیْنَ لَا یَضرُّھُمْ مَنْ خَالَفَھُمْ حَتَّی تَأتِیَھُمُ السَّا عۃُ وَھُمْ عَلیٰ ذٰلِکَ۔))[1] ’’ ہمیشہ میری امت میں سے ایک جماعت اللہ کے حکم پر قتال کرتی رہے گی، غالب رہے گی، جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا حتیٰ کہ قیامت آجائے گی لیکن وہ اسی پر قائم رہیں گے۔ ‘‘ ط…حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ان الفاط کے ساتھ؛ (( لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ قوَّامَۃً عَلیٰ أمْرِ اللّٰہ، لَا یَضُرُّھَا مَنْ خَالَفَھَا۔)) [2] ’’ ہمیشہ میری امت میں سے ایک گروہ اللہ کے حکم پر ڈٹا رہے گا جو اس کی مخالفت کرے گا اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ ‘‘ ی…حضرت قرّۃ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں ؛ (( اِذَا فَسَدَ أھلُ الشَّا مِ فَلَا خَیرَ فِیْکُمْ، لَا تَزَالُ طَائِفَۃُ مِنْ أُمَّتِیْ مَنْصُوْرِیْنَ، لَا یَضُرُّ ھُمْ مَنْ خَالَفَھُمْ حتَّی تَقُومَ السَّا عَۃُ۔)) [3] ’’ جب اہل شام خراب ہو جائیں گے تو تم میں کوئی خیر نہیں رہے گی۔ میری امت میں سے ایک گروہ کی ہمیشہ مدد کی جائے گی۔ جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا، حتیٰ کہ قیامت قائم ہو جا ئے گی۔ ‘‘ س…حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں ؛
Flag Counter