Maktaba Wahhabi

71 - 103
ستاروں کے مشاہدہ سے مہینوں کی آمد بُرجوں کا تعیّن ،پنجگانہ نماز کے اوقات اور چاند و سورج گرہن معلوم کرنا جسکا تمام تردار ومدار حساب پر ہے ،اِسکے سیکھنے سکھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔[1] امام ابن حجر ہیتمی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی تالیفِ لطیف ’’الزّواجر‘‘میں کہانت ، عرافت، پرندہ اڑا کر فال لینے ،زمین پر خطوط کھینچ کر یا کنکریوں کے ذریعے فال نکالنے ، تنجیم و عیافہ ، کاہن کے پاس جانے ، عرّاف کے پاس جانے ، نجومی کے پاس جانے ، پرندہ اڑانے والے کے پاس جانے ، اور عیافہ کے پاس جانے کو کبیرہ گناہوں میں سے شمار کیا ہے ۔ اور کاہن کی تعریف یہ لکھی ہے کہ جو شخص غیب کے خبریں دینے کا دعویٰ کرے اور کہے مجھے جِنّ بتاتاہے اور مستقبل میں رُونما ہونے والے واقعات کے بارے میں پیش گوئی کرے اور اِن تمام امور میں سے بعض باتیں تو صحیح مگر اکثر غلط ہوں ۔ اورعیافت و عیافہ سے مراد پرندہ اڑاکر فال نکالنا ہے۔[2]
Flag Counter