Maktaba Wahhabi

87 - 103
ساتھ ساتھ ہی رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی اطاعت کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ مثلا ً سورۂ آل ِ عمران کی آیت :۳۲ اور ۱۳۲ ،سورۂ نساء کی آیت : ۵۹ ، سورۂ مائدہ کی آیت :۹۲ ، سورۂ انفال کی آیات : ۱،۲۰،۴۶ ، سورۂ نور کی آیت : ۵۴ اور ۵۶ ،سورۂ محمد کی آیت : ۳۳ ، سورۂ مجادلہ کی آیت: ۱۳ اور سورۂ تغابن کی آیت : ۱۲ کاترجمہ پڑھ کر دیکھ لیں ۔ اِن تمام آیات میں بھی اتّباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم دیا گیا ہے ۔ کہیں فرمایا : {أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَأَطِیْعُوْا الرَّسُوْل} کہیں فرمایا : {أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَرَسُوْلَہُ} کسی جگہ ارشاد ہے : {أَطِیْعُوْا اللّٰہَ وَالرَّسُوْلَ}اور کسی آیت میں ارشاد ہے: {أَطِیْعُوْا الرَّسُوْلَ} ان سب جگہوں پر ایک ہی مطالبہ کیاگیاہے کہ فرمان ِ الٰہی کی تعمیل کرو اور ارشاد ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو ۔ سورۂ انفال کی آیت : ۲۴ میں ایمان والوں کو حکم دیتے ہوئے فرمایا ہے : { یٰآأَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اسْتَجِیْبُوْا لِلّٰہِ وَلِلرَّسُوْلِ اِذَادَعَاکُمْ لِمَا یُحْیِیْکُمْ} ’’ اے ایمان والو ! اللہ اور اُس کے رسول کی پکار پر لبیّک کہو جبکہ رسول تمہیں اُس چیزکی طرف بلائیں جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے ۔‘‘ سورۂ نساء آیت : ۸۰ میں رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کو اطاعت ِ الٰہی قرار دیتے ہوئے فرمایا : {مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّٰہَ } ’’ جس شخص نے رسولُ اللہ کی اطاعت کی ،اُس نے دراصل اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ۔‘‘ سورۂ آل عمران کی آیت :۳۱ میں اطاعت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حبِّ الٰہی کا معیار قرار دیا گیا ہے ، چنانچہ ارشادِربّانی ہے : { قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِيْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ علیہم السلام }
Flag Counter