Maktaba Wahhabi

91 - 103
سورۂ نور کی آیت :۶۳ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس جرم کی سزا سے باخبر کرتے ہوئے فرمایا : {فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ أَمْرِہٖ أَنْ تُصِیْبَہُمْ فِتْنَۃٌ أَوْ یُصِیْبَہُمْ عَذَابٌ أَلِیْمٌ علیہم السلام } ’’ رسول کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرنا چاہیئے کہ وہ دنیا میں کسی فتنے میں گرفتار نہ ہوجائیں ، یا[آخرت میں ]ان پر دردناک عذاب نہ آجائے۔‘‘ اور سورۂ احزاب، آیت : ۳۶ میں فرمایا : {وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّلَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضٰی اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ أَمْراً أَنْ یَّکُوْنَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ أَمْرِہِمْ وَمَنْ یَّعْصِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالاً مُّبِیْناً علیہم السلام } ’’کسی مؤمن مردومؤمنہ عورت کو یہ حق نہیں ہے کہ جب اللہ اور اُس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ کردیں تو پھر اسے اس معاملہ میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل رہے ، اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے تو وہ صریح گمراہی میں پڑے گا ۔‘‘ سورۂ فتح کی ایک ہی آیت :۱۷۰ میں اطاعت ِ الٰہی اور اتّباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاثمرہ اور ان کی نافرمانی کی سزا کا ذکر فرمایا ۔چنانچہ ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے : {وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ یُدْخِلْہُ جَنَّاتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِھَا الْأَنْہَارُ وَمَنْ یَّتَوَلَّ یُعَذِّبْہُ عَذَاباً أَلِیْماً علیہم السلام } ’’ جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرے گا ، اللہ اسے اُن جنّتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔ اور جو[ اُن کے حکم سے ] منہ پھیرے گا ،اُسے وہ درد ناک عذاب دے گا۔‘‘
Flag Counter