Maktaba Wahhabi

84 - 153
کریں۔ ‘‘ پھر ایک جگہ فرمایا: ﴿شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہ‘ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَاُوْلُوالْعِلْمِ قَائِمًام بِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمٌ﴾(آل عمران:18) ’’اللہ تعالیٰ نے گواہی دی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور فرشتوں نے بھی گواہی دی ہے اور جو انصاف کے ساتھ قائم ہیں انہوں نے بھی گواہی دی ہے کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ غالب حکمت والا ہے۔‘‘ پھر ایک جگہ فرمایا: ﴿وَاِلٰہُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمٌ﴾(البقرہ:163) ’’ اور تمہارا الٰہ صرف ایک ہی الٰہ ہے اس کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ رحمان ہے، وہ رحیم ہے۔‘‘ پھر ایک جگہ فرمایا: ﴿فَاَیَّایَ فَاعْبُدُوْنَ﴾(العنکبوت:56) ’’خاص میری ہی عبادت کرو۔‘‘ ان کے علاوہ متعدد آیات ہیں جو اللہ تعالیٰ کی یکتائی کا اظہار کرتی ہیں اور اسے واجب اور ضروری قرار دیتی ہیں تاکہ اللہ کے سوا کسی دوسرے کی عبادت نہ کی جائے۔ اگر ان دلائل کو دیکھ کر کوئی شخص اپنا عقیدہ درست کر لے تو یہی اللہ تعالیٰ کا مطلوب ہے بصورت دیگر وہ شخص متکبر اور حق سے منہ موڑنے والا ہوگا۔ ایسے ہی شخص کے متعلق درج ذیل آیتِ کریمہ ہے: ﴿وَجَحَدُوْ بِہَا وَاسْتَیْقَنَتَہَا اَنْفُسُہُمْ ظُلْمًا وَّعُلُوًّا فَانْظُرْ کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُکَذِّبِیْنٍ﴾(النمل:14) ’’ان لوگوں نے اس پیغام کا انکار کیا اور ان کی جانوں نے ظلم اور تکبر کو اپنے دل میں باندھ لیا،آپ دیکھیں کہ ان فسادی لوگوں کا انجام کیا ہوتا۔‘‘
Flag Counter