Maktaba Wahhabi

75 - 79
لبھانے والا ہوتا ہے‘ یہی حال دنیا کے مال واسباب کا ہے‘ انسان کو یہ بہت مرغوب ہیں اور ان کے دل ان کی طرف کھنچتے ہیں اور دنیا کا سب سے لذیذ ترین پھل عورت ہے‘ جو خطرناک ترین بھی ہے۔جو شخص احکام شریعت سے بے پرواہ ہوکر دنیا کا طالب اور عورت کی طرف مائل ہوگا‘ سمجھ لو کہ اس کا دین وایمان خطرے میں ہے اور جو شریعت کے دائرے میں رہتے ہو ئے ان سے استفادہ واستمتاع کرے گا‘ وہ ان کی حشر سامانیوں اور غارت گری سے محفوظ رہے گا۔ فوائد:عورتوں کے مکر وکید سے بچنے کی بطور خاص تاکید سے معلوم ہوا کہ مردوں کے لیے عورتوں کا فتنہ نہایت ہی خطرناک ہے اور اس تنبیہ سے مقصود یہ ہے کہ اس سے بچنے کے لیے بھی خاص اہتمام کی اور ان احتیاطی تدابیر کے اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو شریعت نے بتلائی ہیں۔مثلاً پردہ‘ نظر نیچی رکھنا‘ اختلاط(مرد وخواتین کے ایک ساتھ رہنے)بالخصوص خلوت نشینی(مرد کا عورت کے پاس تنہائی اختیار کرنا)سے گریز وغیرہ۔جو لوگ شریعت کی بتلائی ہوئی ان ہدایات کی پرواہ نہیں کرتے‘ وہ بالعموم عورت کے نازو ادا کے تیروں سے گھائل‘ اس کی زلف گرہ گیر کے اسیر اور اس کے جلوۂ حسن کے قتیل ہوتے ہیں۔اعاذنا اللّٰه منھا
Flag Counter