Maktaba Wahhabi

104 - 144
دنیوی حاجات کی عطاء،اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت کے متقاضیات ومظاہرمیں سے ہے۔ ان تمام حاجات کی عطاء پر صرف اللہ تعالیٰ ہی قادر ہے،پھر یہ بھی اللہ رب العزت کی کمالِ مہربانی ہے کہ اس نے مخلوقات کو مانگنے اور سوال کرنے، بلکہ کرتے رہنےکی ترغیب وتحریض فرمائی ہے: عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال :(یداللہ ملأی لا تغیضھا نفقۃ سحائ اللیل والنھار،أفرأیتم ما أنفق ربکم منذ خلق السموات والأرض، فإنہ لم یغض ما فی یمینہ)[1] ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ کا ہاتھ (خزانوں سے) خوب بھراہواہے،اور کثرتِ عطاء کے وصف سے متصف ہے،شب وروز کے مسلسل نفقات انہیں ختم نہیں کرسکتے،چنانچہ غورکرو اور دیکھو،اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمینوں کی تخلیق سے لیکر اب تک کتنا خرچ کرچکاہے،اس کے باوجود اس کے دائیں ہاتھ کے خزانے ختم یا خشک نہیں ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے آپ سے صرف مانگنے کا حکم نہیں دیا،بلکہ بہت زیادہ مانگنے کاحکم دیاہے۔ صحیح ابن حبان میں ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے بسندِصحیح مروی ہے، رسول
Flag Counter