Maktaba Wahhabi

83 - 144
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:(المؤمن القوی خیر وأحب إلی اللہ من المؤمن الضعیف )[1] یعنی: طاقتور مؤمن اللہ تعالیٰ کے نزدیک،کمزور مؤمن سے بہتر اور محبوب ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ مؤمن کے جسم کی قوت،اعمالِ صالحہ کی بناء پر پیدا ہوتی ہے۔ (۶) معصیت کا ایک بڑا وبال یہ ہے کہ اس سے مزید گناہوں کے راستے کھلتے ہیں،جبکہ اعمالِ صالحہ کے راستے بندہوجاتے ہیں۔ بعض علماءِ سلف کا قول ہے :گناہ کی سب سے بھیانک سزا یہ ہے کہ اس کے ارتکاب کے بعد کسی دوسرے گناہ کا ارتکاب عمل میں آجائے،جبکہ نیکی کا سب سےبڑا ثواب یہ ہے کہ نیکی کرلینے کے بعد کسی دوسری نیکی کی توفیق حاصل ہوجائے۔اللہ تعالیٰ کافرمان ہے: [فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى۝۵ۙ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى۝۶ۙ فَسَنُيَسِّرُہٗ لِلْيُسْرٰى۝۷ۭ وَاَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰى۝۸ۙ وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰى۝۹ۙ فَسَنُيَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰى۝۱۰ۭ][2] ترجمہ:جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے) اور نیک بات کی
Flag Counter