Maktaba Wahhabi

112 - 303
(سنت)پڑھو، مغرب سے پہلے نماز(سنت)پڑھو،تیسری بار فرمایا:جوچاہے پڑھے۔تاکہ لوگ اسے سنت(مؤکدہ)نہ بنالیں۔‘‘(بخاری) ’’ صحابہ کرام مغرب کی اذان کے بعد مسجد کے ستونوں کی طرف بڑھ کر جلدی سے دو رکعت سنت پڑھ لیا کرتے تھے۔‘‘(بخاری و مسلم) عشاء کی سنت:’’بَیْنَ کُلِّ اَذَانَیْنِ صَلَاۃٌ‘‘ اوراس کے ساتھ ذکر کی گئی حدیث سے عشاء سے پہلے دو رکعت سنت کا استحباب ثابت ہوتاہے۔ جمعہ کی سنت:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کی نماز پڑھے تو اس کو چاہئے کہ اس کے بعد چاررکعت(سنت)پڑھے۔‘‘(مسلم) ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد(مسجد میں)کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ واپس آتے اور اپنے گھر میں دو رکعت ادا فرماتے۔‘‘(مسلم) اس سے معلوم ہوا کہ جمعہ کے بعد چاررکعت سنت بھی پڑھی جاسکتی ہے اور دو رکعت بھی ،بعض علماء نے دونوں روایتوں کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اگر مسجد میں یہ سنت ادا کرے گا تو چار رکعت پڑھے گا اور گھر میں پڑھے گا تو دو پر بھی اکتفا کر سکتا ہے۔ (مرعاۃالمفاتیح:۴ ؍۱۴۲-۱۴۳)
Flag Counter